پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف اور مریم نواز بیرون ملک روانہ ہو سکیں گے یا نہیں؟ نا اہلی کی تلوار اب کس کے سر پر لٹکنے لگی؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

اب شہباز، مریم کا جانا مشکل ہے‘شہباز شریف جو مفاہمتی فارمولا لے کر بھائی جان کے پاس جانا چاہ رہے تھے وہ یہیں رہ گیا

شہباز شریف اور مریم نواز بیرون ملک روانہ ہو سکیں گے یا نہیں؟ نا اہلی کی تلوار اب کس کے سر پر لٹکنے لگی؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ صاحب حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب شہباز، مریم کا جانا مشکل ہے۔شہباز شریف جو مفاہمتی فارمولا لے کر بھائی جان کے پاس جانا چاہ رہے تھے وہ یہیں رہ گیا اور وہ لندن کے بجائے اسلام آباد آگئے۔ اس بار وہ جیل سے باہر آئے تو زیادہ پراعتماد تھے۔ غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں۔ انہیں لگا کہ شاید معاملات ٹھیک ہو رہے ہیں مگر ہائیکورٹ سے ایئرپورٹ تک بازی پلٹ گئی اور سیاست کے 12ویں کھلاڑی پھر کسی ایک کا انتظار کرنے بیٹھ گئے۔2018 کے الیکشن سے پہلے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نااہل ہوئے اور سزا یافتہ بھی۔ بیٹی مریم کے سر پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک گئی۔ بھائی اور چچا سمجھے کہ شاید اب بات بن جائے۔ بھائی سے ملے تو انہوں نے ان کو نامزد کرنے کے بجائے سوال اٹھا دیا کہ مجھے کیوں نکالا۔ شہباز کو پھر انتظار کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.