پاکستانفیچرڈ پوسٹ

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء، پاکستان کے لئے فائدہ مند رہے گا یا اس کے نقصانات ہوں گے؟ سینئر صحافی سلیم صافی نے خبردار کر دیا

میرے پاس الفاظ نہیں کہ جن کے ذریعے میں ان خطرات کا احاطہ کرسکوں جو افغانستان کی طرف سے پاکستان کے لئے کھڑے ہورہے ہیں

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء، پاکستان کے لئے فائدہ مند رہے گا یا اس کے نقصانات ہوں گے؟ سینئر صحافی سلیم صافی نے خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اللہ کرے میں غلطی پر ہوں۔ اللہ کرے میرا اندازہ غلط نکلے لیکن میری جو رائے بن گئی ہے اس کو پوری دیانتداری کے ساتھ سامنے رکھنا ضروری سمجھتا ہوں میں زندگی میں پہلی مرتبہ پاکستان کے مستقبل کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہوں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ ملک انارکی کی طرف جارہا ہے۔

یہاں خانہ جنگی کی راہ تیزی سے ہموار کی جارہی ہے اور جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ دن رات ایک کرکے ملک کو بچانے میں لگے ہیں، وہ بھی شاید نادانستہ طورپر ایسے راستے پر لگا دے گئے ہیں کہ جس سے الٹااس ملک کے دشمنوں کو فائدہ ہوگا۔ اللہ گواہ ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ جن کے ذریعیمیں ان خطرات کا احاطہ کرسکوں جو افغانستان کی طرف سے پاکستان کے لئے کھڑے ہورہے ہیں۔

امریکہ اور مغرب کی اسٹک اینڈ کیرٹ (ڈنڈے اور گاجر)والی پالیسی سے گاجر کا عنصر ختم ہورہا ہے۔ گاجر انڈیا کے حصے میں جارہی ہے اور عنقریب پاکستان کے لئے صرف ڈنڈا رہ جائے گا۔ دوسری طرف چین کو ہم نے ناراض اور بداعتماد کردیا ہے۔ معیشت بدحالی کا شکار ہے۔ بلوچستان اور قبائلی اضلاع تو کیا گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بھی لاوے پک رہے ہیں۔مذہبی انتہا پسندی کا چیلنج سنگین شکل اختیار کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.