پاکستان

کورونا وائرس کی وجہ سے ہر دس میں سے کتنے افراد بے روز گار ہوئے اور ان کی آمدن میں کتنی کمی آئی؟ تہلکہ خیز اعدادو شماری جاری کر دیئے گئے

باسٹھ فیصد کی گھریلو آمدنی میں کمی واقع ہوئی، گیارہ فیصد کی آمدنی میں اضافہ ہوا جبکہ 28 فیصد کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

کورونا وائرس کی وجہ سے ہر دس میں سے کتنے افراد بے روز گار ہوئے اور ان کی آمدن میں کتنی کمی آئی؟ تہلکہ خیز اعدادو شماری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپساس، جس کی بنیاد 1975 میں فرانس میں رکھی گئی تھی، جو دنیا میں تیسری سب سے بڑی مارکیٹ ریسرچ کمپنی ہے، جو 90 مارکیٹوں میں موجود ہے اور 18 ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے، کے سروے میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران دس میں سے چھ پاکستانیوں کو اپنی آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ باسٹھ فیصد جواب دہندگان نے بتایا کہ ان کی گھریلو آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے، گیارہ فیصد کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا جبکہ 28 فیصد کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سروے کا کہنا ہے کہ چھ میں سے صرف ایک پاکستانی نے ویکسینیشن کی موجودہ رفتار کو انتہائی مناسب سمجھا جبکہ چار میں سے ایک ویکسینیشن کے عمل سے لاعلم تھا۔ کووڈ 19 کے بارے میں شعور اور رویہ کے عنوان سے سروے 25 اپریل اور 2 مئی 2021 کیدرمیان کیا گیا۔ ویکسینیشن کی رفتار کے بارے میں 23 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں اس کے بارے میں نہیں معلوم؛ 27 فیصد نے اسے نہایت کم پایا؛ 17 فیصد نے اسے نہایت مناسب قرار دیا اور 33 فیصد نے اسے مناسب سمجھا۔ سروے کا کہنا ہے کہ دس میں سے سات پاکستانیوں کو معلوم ہی نہیں کہ کس طرح ویکسینیشن کے لئے اندراج کروانا ہے۔ اڑسٹھ فیصد نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اندراج کیسے کرایا جائے؛ 32 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں جانتے ہیں؛ 13 فیصد افراد نے اپنے شناختی کارڈ کے نمبرز 1166 ہیلپ لائن کو بھیجے؛ 11 فیصد کا کہنا ہے کہ انہوں نے قریبی مرکز جاکر ویکسینیشن لگوائی؛ 6 فیصد نے اس رائے کا اظہار کیا کہ ویکسینیٹر ان کے گھروں کا دورہ کرے گا؛ اور ایک فیصد کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ پر گئے۔ سروے کا کہنا ہے کہ اصل اعدادوشمار کووڈ 19 کی صورتحال کو خراب کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستانیوں میں خطرات کے تصورات کم ہو رہے ہیں۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ مئی 2020 میں 35 ہزار کیسز تھے اور مئی 2021 میں 8 لاکھ 75 ہزار کیسز تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.