پاکستان

درآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کا معاملہ، آئی ایم ایف نے سنسنی خیز حکم سنا دیا، حکومت کو ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا

آئندہ بجٹ میں صنعتوں کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، درآمدی خام مال پرٹیکس ختم کرنے سے کئی صنعتوں کو فائدہ ہوگا

درآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کا معاملہ، آئی ایم ایف نے سنسنی خیز حکم سنا دیا، حکومت کو ایک اور محاذ پر شکست کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کاکہنا ہے کہ درآمدی اشیا پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے بات جاری ہے جبکہ خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے۔ ذرائع ایف بی آر کاکہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں صنعتوں کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، درآمدی خام مال پرٹیکس ختم کرنے سے 40 کے قریب صنعتوں کو فائدہ ہوگا، 600 اشیا پر ٹیکس ختم کیے جائیں گے یا انتہائی کم کردیے جائیں گے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ 2500 کے قریب اشیا پر ٹیکسوں کی شرح کم کی جائے گی کیونکہ حکومت کا مقصد برآمدی صنعت کو سستا خام مال فراہم کرنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خام مال کے علاوہ درآمدی مشینری پر ٹیکس رعایت دینے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں، ٹیکسٹائل، پلاسٹک، فارماسیوٹیکل کی مشینری اور خام مال پر ٹیکس میں رعایت کا امکان ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق جوتوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری اورخام مال پر ٹیکس رعایت کا امکان ہے، مجموعی طور3 ہزار سے زیادہ درآمدی اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.