پاکستان

نوازشریف کی جائیداد ضبط اور نیلامی کیخلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اعتراضات پر سماعت 8 جون کو مقرر کی ہے

نوازشریف کی جائیداد ضبط اور نیلامی کیخلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ‘ اگلی سماعت پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان، ن لیگی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

تفصیلات کے مطابق سلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطی اور نیلامی کے خلاف دائر 3 اعتراضات پرفیصلہ محفوظ کیا ہے جوکہ 9 جون کو سنایا جائیگا۔ درخواست گزاروں اسلم عزیز، اشرف ملک اور اقبال برکت نے شیخوپورہ اورلاہورکی جائیداد پر ملکیت کے دعوے کیے تھے۔عدالت نے نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اعتراضات پر سماعت 8 جون کو مقرر کی ہے، مریم نواز نے چھانگلہ گلی اور مری کے گھروں کی ضبطی پر اعتراض کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.