پاکستان

عراق سے آنے والے 4 افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق

عراق سے آنے والے 4 افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدر آباد لالہ جعفر کے مطابق تمام افراد 25 مئی کو نجی ائیرلائن کے ذریعے عراق سے اسلام آباد پہنچے تھے جب کہ ان کے ساتھ مزید 11 افراد بھی پاکستان آئے تھے جن میں سے اب تک صر ف ایک شخص کا معلوم ہوسکا ہے اور دیگر 10کی تلاش جاری ہے، ان تمام افراد کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہےکہ بھارتی کورونا سے متاثرہ حیدرآباد کے چاروں شہری اسلام آباد میں قرنطینہ ہیں، ان کے تمام اہلخانہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ آج آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.