پاکستان

کورونا سے مزید 92 افراد جاں بحق؛ اموات کی تعداد21 ہزار سے بڑھ گئی

 کوروناوبا کے باعث مزید 92 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,367,920 ہوگئی ہے۔

کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 028 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 926,695 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488 ، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، اسلام آباد میں 81 ہزار 446، بلوچستان میں 25 ہزار 370 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد53 ہزار 099 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 92 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 022 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.