پاکستان

فائزر ویکسین کن افراد کو لگائی گئی؟ وفاقی وزیراسد عمر نےبتادیا

این سی او سی کے سربراہ اسد عمرکا کہناہےکہ ہمارے پاس فائزر ویکسین کی تعداد محدود ہے

فائزر ویکسین کن افراد کو لگائی گئی؟ وفاقی وزیراسد عمر نےبتادیا ،وفاقی وزیراوراین سی او سی کے سربراہ اسد عمرکا کہناہےکہ ہمارے پاس فائزر ویکسین کی تعداد محدود ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹرکی افتتاحی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےاسد عمرنےکہا کہ پمز میں رش کم ہونے کی وجہ ویکسی نیشن سینٹربڑھا دیے ہیں، پاکستان میں ویکسی نیشن سینٹرکی تعداد 1700 تک پہنچ چکی ہے جسے 4 ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ایوان صنعت وتجارت کو ویکسین کے حوالے سے تعاون کا کہا ہے جب کہ مالز میں ویکسین کا آغاز اچھا ہے کیونکہ مالز کا کاروبار بہت متاثر ہوا ہے، کاروبار کھولنا چاہتے ہیں اس لیے چاہتے ہیں ملک میں ویکسی نیشن کا عمل تیز ہو، کورونا ویکسین کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد رجسٹریشن اور ویکسین لگوانے کے حساب سے نمبر ون شہر ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درجنوں ممالک میں چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ہمارے ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے، حج پر جانے والوں اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی فائزر لگائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک ویک ویکسین بھی عوام کو لگ رہی ہے، ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.