پاکستان

بجٹ آنے والا ہے۔۔۔ لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے

وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کا کل حجم 8000 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق معیشت کا حجم 52 ہزار 57 ارب روپے تک پہنچ گا، آئندہ بجٹ میں معاشی ترقی کی شرح 4.8 فی صد ہوگی، بجٹ میں 3060 ارب روپے قرضوں اور سود پر خرچ ہوں گے، بجٹ خسارہ 2915 ارب روپے ہوسکتا ہے۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام 900 ارب روپے رکھا جائے گا، آئندہ بجٹ میں صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے ہوگا، سبسڈیز کی مد میں 530 ارب روپے رکھے جاسکتے ہیں، دفاعی بجٹ 1400 ارب سے زائد رکھے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن 5820 ارب روپے ہوسکتی ہے، بجٹ میں نان ٹیکس آمدن 1420 ارب روپے ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.