پاکستانفیچرڈ پوسٹ

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات اب کس ادارے سے کروائی جارہی ہے؟ سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات نیب اور اینٹی کرپشن کے بعد ایف آئی اے سے کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات اب کس ادارے سے کروائی جارہی ہے؟ سنسنی خیز انکشاف سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہل کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیب، اینٹی کرپشن کے بعد ایف آئی اے سے بھی رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات سے جڑے سے سینئیر آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر قومی اخبار ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی جانب سے تحریر کی گئی رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی رپورٹ کو باضابطہ منظور کرلیا ہے۔

کمیٹی کے دوارکان ایڈیشنل کمشنر جنرل جہانگیر احمد اور سابقہ ڈی سی انوار الحق نے رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سے اختلاف کرتے ہوئے نہ صرف رپورٹ پر دستحط کرنے سے انکار کیا تھا بلکہ اختلافی نوٹ بھی لکھ کر پنجاب حکومت کو ارسال کیے تھے، حکومت نے دونوں اختلافی نوٹ مسترد کرتے ہوئے رپورٹ منظور کرلی۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے 27 اپریل کورنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.