پاکستان

ملکی برآمدات میں اضافہ کیسے ہوا؟ فضل الرحمن نے بڑا سچ بے نقاب کر دیا

کورونا کے باعث بھارت اور بنگلا دیش سے گارمنٹس کے آرڈر یہاں آئے اور برآمدات بڑھ گئیں جسے یہ اپنی پالیسی بتا رہے ہیں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے،کوروناکی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اترا رہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ کورونا کے باعث بھارت اور بنگلا دیش سے گارمنٹس کے آرڈر یہاں آئے اور برآمدات بڑھ گئیں جسے یہ اپنی پالیسی بتا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا4جولائی کو سوات،29جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا،پی ڈی ایم کیذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری مسلم لیگ ن کو ایک سیاسی جماعت تصور کرتیہیں،جو بھی نمائندہ آئے وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔ صحافی کے سوال پر انہوں نیکہاکہ پیپلزپارٹی کو ئی شوکاز نوٹس نہیں بھیجا تھا،صرف وضاحت طلب کی تھی،لیکن پیپلزپارٹی نے خود اپنی عزت نفس کو پامال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.