پاکستان

مزارات کھلتے ہی لوگوں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

پنجاب بھر میں کورونا ضوابط کی پابندی کے ساتھ مزارات کھول دیئے گئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے داتا دربار لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ مزارات زائرین کے لئے کورونا ایس اوپیز کے ساتھ کھول دیےگئے ہیں۔

ترجمان ہیلتھ کیئر صوبے بھر میں ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ مزارات کھولے گئے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عوام کی زیادہ تعداد ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہی۔نہ لوگ ماسک کی پابندی کررہے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلے کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.