پاکستان

کراچی کے تاجروں نے حکومت سے ٹکرانے کا اعلان کر دیا

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے پابندیوں میں نرمی کیلئے دیئے گئے72گھنٹے کے نوٹس پر حکومتی ردعمل نہ آنے کے بعد ہفتہ کے روز بطور احتجاج شہر بھر کے بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر پولیں نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی یا کوئی مارکیٹ سیل کی گئی تو تاجر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔

اجلاس میں کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے کورونا پابندیوں میں نرمی سے متعلق حکومت سندھ کو 72 گھنٹے کے نوٹس کے بعد بھی غیر سنجیدہ حکومتی رویہ اور کراچی تاجر ایکشن کے ساتھ رابطہ نہ کرنے پر ہفتہ کے روز بطور احتجاج شہر بھر کے بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان بھی کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.