پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مہنگائی کے جن کو بوتل میں کیسے بند کیا جائے، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے چونکا دینے والا فارمولا پیش کر دیا

میں تو وزیراعظم سے بھی کہہ رہی تھی کہ آپ صوبوں کوپابند کریں کیونکہ ایک ضلع کی سطح پر کمیٹیاں ہوتی ہیں جو قیمتیں چیک کرتی ہیں

مہنگائی کے جن کو بوتل میں کیسے بند کیا جائے، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے چونکا دینے والا فارمولا پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود بھی مہنگائی کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں اور ساری کابینہ کو بھی مہنگائی کا ادراک ہے،18ویں ترمیم کے بعد بہت سی چیزیں صوبوں کے ہاتھ میں آگئی ہیں، میں تو وزیراعظم سے بھی کہہ رہی تھی کہ آپ صوبوں کوپابند کریں کیونکہ ایک ضلع کی سطح پر کمیٹیاں ہوتی ہیں جو قیمتیں چیک کرتی ہیں۔

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں چونکہ کاشت کار بھی ہوں،ایک چیز میں اپنے گاوں میں چند روپوں میں بیچ رہی ہوں، اگر ٹماٹر وہاں پر میں پانچ کلو 100روپے کا دے رہی ہوں تو کراچی میں آکر خود ہی 80 روپے کا ایک کلو ٹماٹر خرید رہی ہوں، یہ فرق مڈل مین کے کردار کی وجہ سے ہے، مڈل مین اصل میں منافع کما جاتا ہے اور کاشت کار اور صارف دونوں نقصان میں رہتے ہیں، اس مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہیکہ صوبائی حکومتیں سرگرم ہوں، کورونا اور مہنگائی کی وجہ غریب آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلیے وزیراعظم کے احساس پروگرام کا بڑا فائدہ ہوا ہے، اس سے کم از کم اس طبقے کی قوت خرید تو بڑھی ہے، فصلیں اچھی ہوئی ہیں، اس کے باوجود مہنگائی ہے،اس کا مطلب ہے کہ مڈل مین کا کردار روکنا ہوگا،آپ دکان پر جاتے ہیں اور آٹا چینی گھی خریدتے ہیں تو ہر دکاندار اپنی مرضی کی قیمت لگاتا ہے، اسے وزیراعظم نے نہیں بلکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کاکام ہے،مارکیٹ میں بہت سی اشیابالخصوص پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا تعلق خالصتا عالمی مارکیٹ سے ہوتا ہے،اگر اس وقت اس کا موازنہ کیا جائے تو باقی ممالک سے پاکستان میں قیمتیں کم ہیں تاہم صوبائی حکومتیں اگر کردار ادا کریں تو مقامی سطح پر پیدا ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.