پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یا صحافی حامد میر، عوام میں زیادہ مقبول کون ہیں؟ حیران کن رپورٹ منظر عام پر آگئی

پاکستان کے کسی دور دراز علاقے میں اگر لوگوں کو حامد میر اور سپہ سالار جنرل باجوہ کی تصویر دکھائی جائے تو شاید زیادہ لوگ حامد میر کو پہچان لیں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یا صحافی حامد میر، عوام میں زیادہ مقبول کون ہیں؟ حیران کن رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محمد حنیف اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ پاکستان کے نیوز چینلوں پر نظر آنے والے چہروں میں سب سے زیادہ پہچانا جانے والا چہرہ حامد میر کا ہے۔ بلکہ میرا تو یہ خیال ہے کہ پاکستان کے کسی دور دراز علاقے میں اگر لوگوں کو حامد میر اور سپہ سالار جنرل باجوہ کی تصویر دکھائی جائے تو شاید زیادہ لوگ حامد میر کو پہچان لیں گے۔

اِس سے کہنا یہ مقصود نہیں ہے کہ (میرے منہ میں خاک)کہ حامد میر جنرل باجوہ سے زیادہ ہر دلعزیز ہیں بلکہ صرف یہ کہ میر صاحب بیس سال سے تقریبا ہر روز ٹی وی پر نظر آتے ہیں۔ باجوہ صاحب کو ابھی آئے ہوئے چار سال ہی ہوئے ہیں۔ اللہ ان کی ایکسٹینشن میں برکت ڈالے لیکن وہ ٹی وی پر کم ہی نظر آتے ہیں بلکہ سنا ہے خود ٹی وی پر آنے کی بجائے ٹی وی والوں کو گھر پر ہی بلا کر اپنا شو خود ہی سجا لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.