پاکستان

جاوید ہاشمی کی بیٹی بھی ایف بی آر کے ریڈار میں آگئی، اکاؤنٹ سے کتنے پیسے نکال لیے گئے؟ اہم خبر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے 52 لاکھ 10 ہزار 690 روپے نکال لیے ہیں

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی آمنہ ہاشمی بھی ایف بی آر کے ریڈار میں آگئی، ان کے اکاؤنٹ سے کتنے پیسے نکال لیے گئے ہیں اس حوالہ سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر ایف بی آر عابد رضا کاکہناہے کہ آمنہ ہاشمی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور بینک اکاؤنٹ میں واضح فرق تھا، نوٹس کے باوجود جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی۔ آمنہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں سے عدالتی حکم امتناع کے باوجود پیسے نکلوائے گئے۔ انہوں نے عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔ دوسری جانب چیف کمشنر ایف بی آر عابد رضا بودلہ کا کہنا ہے کہ آمنہ ہاشمی کی بینک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی، کئی مرتبہ نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، اس حوالے سے کئی ماہ سے تحقیقات جاری تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.