پاکستان

پولیس کا خوف یا پھر کچھ اور، کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر، گاڑی جل کر تباہ

کیمپس موڑ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک بڑی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے گاڑی بھگادی

پولیس کا خوف یا پھر کچھ اور، کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر، گاڑی جل کر تباہ‘ لاہور میں پولیس سے بھاگنا پر گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، موٹر سائیکل کا تو کباڑا ہوا، گاڑی بھی جل کر تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کار سوار کو پکڑ لیا، خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار کی جان بھی بچ گئی۔ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، مگر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی،اس دوران گاڑی ایک موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق کیمپس موڑ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک بڑی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے گاڑی بھگادی۔ موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے پھنسی تو رگڑ سے آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی جل کرتباہ ہو گئی،خوش قسمتی سے موٹرسائیکل پر موجود پولیس اہلکار اور گاڑی سوار محفوظ رہے، پولیس نے گاڑی ڈرائیور حمزہ جاوید کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.