پاکستان

پینشن لینےوالوں پرٹیکس؟حکومت نےآئی ایم ایف کی شرط مان لی

وفاقی حکومت پینشز کو سالانہ کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کرتی ہے

پینشن لینےوالوں پرٹیکس؟حکومت نےآئی ایم ایف کی شرط مان لی، نئےمالی سال کےبجٹ میں حکومت نےبڑے فیصلوں کی تیاری کرلی۔ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے ساتھ اگلے مالی سال کےوفاقی بجٹ کےبارے میں مشاورت حتمی مرحلےمیں داخل ہوگئی۔ ذرائع کےمطابق نئےمالی سال کےبجٹ میں حکومت نےبڑے فیصلوں کی تیاری کرلی جس میں پنشنرزپرٹیکس لگانا بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی تجویزپرتمام پینشنرز پرساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت پینشز کو سالانہ کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کرتا ہے، گریجیوٹی پربھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطبق مجوزہ پلان میں وفاقی حکومت جنرل پرویڈنٹ فنڈ کے منافع پر بھی ٹیکس عائد کرنا بھی شامل ہے، حکومت کو پینشن فنڈز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے 18 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہونے کا تخمینہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.