پاکستان

عمران خان نےقوم کا مستقبل داؤ پرلگا دیا،بلاول کا دعویٰ

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہےکہ حکومت نےسخت شرائط پرآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرکےقوم کی خودداری کوداؤپرلگادیا

عمران خان نےقوم کا مستقبل داؤ پرلگا دیا،بلاول کا دعویٰ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ عمران خان کی حکومت نےسخت شرائط پرآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرکےقوم کی خودداری کوداؤپرلگادیا۔ حکومتی پالیسیوں پرتنقید کرتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ اگربھارت کورونا وائرس کی وبا کے دوران مہنگائی کو 4.29 فیصد اوربنگلہ دیش 5.54 فیصد تک قابوکرسکتا ہےتوپاکستان میں یہ شرح 10.9 فیصد کیوں ہے،پی ٹی آئی حکومت ملک میں مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پرلگا کراپنی نااہلی پرپردہ نہیں ڈال سکتی،عمران خان کی حکومت نےسخت شرائط پرآئی ایم ایف سے معاہدہ کرکےقوم کی خوداری کوداؤ پرلگادیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سرپرستی میں کام کرنے والی مافیا نے صرف تین ماہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں 110 فیصد تک بڑھائیں، مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمالئے اور اب افسوس ناک طور پر قیمتیں کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا، عوام کی جیبوں میں پیسہ نہیں اور عمران خان بجٹ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اربوں روپوں سے نوازنے کا منصوبہ بنارہے ہیں، بدترین اقتصادی بحران میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں 96 ارب روپوں سے نوازنے کا عمران خان کا منصوبہ عوام دشمن ہے، وزیراعظم دھاندلی سے منتخب ہونے والے اپنے اراکین اسمبلی پر اربوں روپے لٹانے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر خزانے کی رقم خرچ کریں،

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ 11ویں اقتصادی منصوبہ بندی کے اختتام کے بعد سے عمران خان کی حکومت اب تک اپنا پانچ سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی ہے، آئی ایم ایف کی ہدایات پر اگر اقتصادی منصوبہ بندی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے تو عمران خان عوام کو صاف صاف بتادیں کہ وہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے اقتدار میں آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.