پاکستانفیچرڈ پوسٹ

فٹیف ایکشن پلان کے نتائج آنا شروع،پاکستان بال بال بچ گیا

فٹیف ایکشن پلان کے نتائج آنا شروع،پاکستان بال بال بچ گیا، ورنہ اسے بلیک لسٹ کیا جانا تھا اور ساتھ ہی؟؟؟؟؟؟اہم اور بڑی خبر آگئی

فٹیف ایکشن پلان کے نتائج آنا شروع،پاکستان بال بال بچ گیا، ورنہ اسےبلیک لسٹ کیا جانا تھا اورساتھ ہی؟؟؟؟؟؟اہم اوربڑی خبرآگئی، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اب پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ نہیں، جون کے آخر تک فیٹف کا ایکشن پلان مکمل کرلیں گے، پاکستان فیٹف کے دونوں ایکشن پلان مکمل کرنے کے قریب ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک جو فیٹف کے 2 پلان پرعمل کررہا ہے۔ ایک 40 دوسرا 27 نکاتی پلان ہے، ہم دونوں ایکشن پلان مکمل ہونے کے قریب ہیں۔

فیٹف کے ایکشن پلان کو جلد مکمل کریں گے۔ پاکستان نے فیٹف کے مشکل پلان کومکمل کیا، 40 میں سے31 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے۔ 27 نکات میں24 نکات مکمل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جون کے آخرتک فیٹف کا ایکشن پلان مکمل کرلیں گے۔ اب پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ نہیں۔  فیٹف نے بھی پاکستان کی تعریف کی۔ اسی طرح حماد اظہرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے صرف دو سال میں ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنا لیا ہے۔

یہ ایکشن پلان کے علاوہ سفارشات تھیں جن پر اسکروٹنی ساتھ چل رہی تھی۔ 2 سال میں 20 معیاروں پر پورا اترنے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج 14 وفاقی اور 3 صوبائی قوانین میں ترامیم کے ذریعے حاصل کیے گئے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد پاکستان کی فیٹف معاملات پر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگرد فنانسنگ روکنے کیلئے عالمی معیار پر پورا اترا، پاکستان نے 21 سفارشات پرکم وقت  میں غیر معمولی انداز میں عملدرآمد کیا، 2019 میں اسی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 10 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.