پاکستان

حمزہ شہباز عمران حکومت کی ناقص پالیسیوں پر بھڑک اٹھے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضلعی سیکرٹری اطلاعات سے گفتگو ' عمران خان کی سونامی کو غریبوں کی بربادی قرار دے دیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یہ ہے وہ اصل سونامی جس کی عمران خان بات کرتا تھا جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ آج کل ایک پائی کی کرپشن بھی مجھ پر ثابت نہیں ہوئی ۔ یہ وقت بھی گذر جانا ہے حکمران جیسا کریں گے ویسا ہی بھریں گے۔ سیاسی انتقام کی وجہ سے ملک تباہی کا شکار ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ضلعی سیکرٹری اطلاعات سے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ  یہ وہی سونامی ہے جسکا عمران خان ذکر کرتا تھا جس نے آج نالائق اور نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کے ہر گھر کو غربت اور بے روزگاری میں ڈبو دیا ہے۔بیروزگاری کے اس دور میں لوگوں کو نوکری سے فارغ کرنا ظلم ہے۔حمزہ شہباز شریف نے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہا ک سونامی معاشرے کو بے رحمی سے نگل رہا ہے، ان کاکہناتھاکہ 2013 سے 2018 میں غربت میں کمی کی مسلم لیگ (ن) کی پانچ سال کی محنت 3 سال میں ضائع کردی گئی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں 2 کروڑ لوگوں کو انتہائی غربت سے نکالا تھا، ان کاکہناتھاکہ مافیاز کے پیٹ بھرنے والی حکومت نے پانچ کروڑ لوگخط غربت سے نیچے دھکیل دئیےاور عوام کی بدترین غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا کلنک عمران خان نیازی کے ماتھے پر لگ چکا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.