پاکستان

حمزہ شہباز پنجاب میں کون سا طوفان کھڑا کرنےوالےہیں؟پتا چل گیا

ذرائع کےمطابق حمزہ شہباز نے اس سلسلےمیں ایک ہفتےکےدوران مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں

حمزہ شہباز پنجاب میں کون سا طوفان کھڑا کرنےوالےہیں؟پتا چل گیا،پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ہوگئے، انہوں نےمختلف پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہےکہ جائزہ لیا جائے کہ اگر وہ پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کی کوشش کرتے ہیں تو ان کا کیا اسکور ہوگا۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے اس سلسلے میں ایک ہفتے کے دوران مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔

حمزہ شہبازنےملک ندیم کامران، رانا اقبال، منشاء اللہ بٹ اور رانا مشہود سمیت دیگر کو ٹاسک سونپتےہوئے ہدایت کی کہ پارٹی ارکان پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے کتنے ارکان نون لیگ کا ساتھ دیں گے۔

ذرائع کےمطابق لیگی ارکان اِن ہاؤس تبدیلی کی ٹائمنگ پر بھی مشاورت کریں گے اور ہم خیال ارکان کو بجٹ کے دوران غیر حاضر رہنے پر قائل کریں گے۔ لیگی ارکان سفارشات تیار کرکے حمزہ شہباز کو پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.