پاکستان

سعد رفیق کی پراعظم سواتی پرتنقید،فواد چوہدری میدان میں آگئے

وفاقی وزیراطلاعات نےکہا ہےکہ سعد رفیق کےگناہ پراعظم سواتی استعفی دے دیں، یہ بےتُکی بات ہے

سعد رفیق کی پراعظم سواتی پرتنقید،فواد چوہدری میدان میں آگئے،کھوج نیوزکےمطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعد رفیق کے گناہ پراعظم سواتی استعفی دے دیں، یہ بےتُکی بات ہے۔ فواد چوہدری نےکہا کہ وزیرکیا کرسکتا ہے، وزیرخامیاں اوراس کا حل بتاتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرکی ہدایت پرعمل درآمد کےبعد حادثہ ہوگا تووہ ذمہ داربھی ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ مکمل ہوگا تو حادثات میں کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 35 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.