پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حاملہ ”مائیں“کن پریشانیوں کا شکار ہیں؟ زچگی کے دوران پاکستانی مردوں کی ذمہ داریاں کیا ہوتی ہیں؟ اہم معاشرتی سوال اٹھا دیا گیا

شوہروں کو چاہیے کہ دورانِ زچگی وہ بیویوں کے جذبات سمجھنے کی کوشش کریں اور ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں

حاملہ ”مائیں“کن پریشانیوں کا شکار ہیں؟ زچگی کے دوران پاکستانی مردوں کی ذمہ داریاں کیا ہوتی ہیں؟ اہم معاشرتی سوال اٹھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرِ نفسیات عمارہ شاہد کا کہنا تھا کہ شوہروں کو چاہیے کہ دورانِ زچگی وہ بیویوں کے جذبات سمجھنے کی کوشش کریں اور ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔ زچگی ایک ایسا عمل ہے جس سے صرف عورت ہی گزرتی ہے اور وہ ہی اس کی تکلیف جان سکتی ہے۔ لیکن شوہر بیوی کی تکلیف بانٹ ضرور سکتے ہیں۔ وہ بیوی سے پوچھ سکتے ہیں وہ کیسا محسوس کر رہی ہے اور اسے کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے۔ اِس کے علاوہ مختلف طریقوں سے پیار و محبت کا اظہار بھی عورت کو اِس مشکل مرحلے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ شوہر بیویوں کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جائیں اور آنے والے بچے کی لیے کی جانے والی خریداری میں شامل ہوں۔

ہاؤس وائف عائشہ خان اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر شوہروں کو مشورہ دیتی ہیں کہ جب انھیں معلوم ہو کہ وہ باپ بننے والے ہیں تو تھوڑا وقت لگا کر ریسرچ کریں۔ عائشہ کے مطابق یہ بہت ضروری ہے کہ آپ جانیں کہ یہ عورت کی زندگی کا کیسا مرحلہ ہوتا ہے۔ کچھ باتیں آپ کی بیویاں بھی شیئر کر سکتی ہیں لیکن آپ خود بھی تحقیق کریں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر میاں بیوی میں سے کوئی ایک یا دونوں حمل سے پہلے بھی ذہنی صحت کے مسائل سے گزر چکے ہیں تو بہتر ہے کہ کسی ماہرِ نفسیات سے رابطہ کیا جائے۔ مثلا اگر بیوی آرام کرنا چاہتی ہے تو اسے وقت دیں۔ اس سے بار بار پوچھیں کہ اسے کیا چاہیے کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے۔ حمل کے دوران رابطہ رکھنا اور پوچھنا بہت ضروری ہے۔ حمل کے آخری مرحلے میں عورت کا چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے تو اس کے ذمے گھر کے کام آپ خود کر دیں، مثلا صفائی، کھانا پکانا یا برتن دھونا۔ اقرا ناز کہتی ہیں کہ مردوں کو سمجھنا چاہیے کہ حمل کے دوران عورتوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آتا ہے۔ اگر ان کی بیوی چڑچڑی ہو رہی ہے تو وہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہی۔ اس کے غصے کو تھوڑا برداشت کر لیں نا کہ اسی انداز میں اس کا جواب دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.