پاکستان

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں کتنی آسامیوں کی بھرتی آئی؟ اور ان کے لئے کتنی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں؟ تہلکہ خیز خبر بے نقاب

ایف آئی اے میں بھرتی کے لئے بے روزگاروں نے صرف پانچ روز کے دوران 6 لاکھ درخواستیں جمع کروا دی ہیں

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں کتنی آسامیوں کی بھرتی آئی؟ اور ان کے لئے کتنی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں؟ تہلکہ خیز خبر بے نقاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)میں بھرتی کے لئے اعلی تعلیم یافتہ بے روزگاروں نے صرف پانچ روزکے دوران چھ لاکھ درخواستیں جمع کروادی ہیں جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 14جون ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ایف آئی اے میں مختلف کیٹگریوں میں گریڈ 1 سے 15 تک کے لئے 11سو 40 اسامیوں کی بھرتی کا شیڈول جاری ہوا، ابھی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں کئی روز باقی ہیں اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ محکمہ کو 25 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوں گی جو کہ ایف آئی اے کی تاریخ میں بھی ایک ریکارڈ ہوگا۔ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں کبھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے میں جونیئر کلرک کیلئے 24اسامیاں، نائب قاصد کے لئے50، ڈسپیج رائیڈر کے لئیچار،لوئیر ڈویژن کلرک کیلئے34، چوکیدارکے لئے 14،اسٹینو ٹائپ کیے لئے 45، کانسٹیبل کیلئے 596، کک کے لئے3، سویئپر کیلئے 25، اسسٹنٹ کیلئے 17، کانسٹیبل ڈرائیورکے لئے41،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے211، ڈرائیور کیلئے 11 اورسب انسپکٹر کیلئے 65اسامیاں جاری کی گئی ہیں۔تمام درخواست گزاروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہی بعدازاں انٹرویو کیلئے بلوایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.