پاکستان

پٹری کاجوائنٹ ٹوٹاہواتھا؛ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ

ڈہرکی ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پٹری کا جوائنٹ ویلڈنگ سے جوڑا گیا تھا جوٹوٹا ہوا پایا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملت ایکسپریس3 بجکر 38 منٹ پر ڈہرکی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔ ملت ایکسپریس کراچی سے روانہ ہوئی تھی۔ جبکہ رتی اور ڈہرکی کے درمیان ڈی ریل ہوئی۔ریلوے سکھر کنٹرول سے 4 بجے حادثے کی پہلی کال موصول ہوئی۔ دوسری جانب آنے سے والی ملت ایکسپریس کی 12 کوچز ٹریک سے اتر گئیں۔سرسید ایکسپریس ملت ایکسپریس کی ٹریک سے اتری بوگیوں سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے باعث سر سید ایکسپریس کے انجن سمیت 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

روہڑی سے ریلیف ٹرین 5 بجکر 20 منٹ پر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئی اور ریلیف ٹرین 9 بجے جائے حادثہ پر پہنچی۔ ریلیف ٹرین پہنچنے کے بعد 9 بجکر30 منٹ پر ریلیف آپریشن شروع ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.