پاکستان

حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل؛ ٹرین آپریشن اپ ٹریک سے بحال

 گزشتہ روز پیش آنے والے اندوہناک ٹرین حادثے کے بعد 30 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہنے والا ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ٹرین آپریشن اپ ٹریک سے بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈہرکی میں پیش آنے والے خوفناک ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ ٹرین آپریشن اپ ٹریک سے بھی بحال کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹریک کو فٹ کیا جارہا ہے، جیسے ہی ٹریک کا کام مکمل ہو جائے گا ٹرینوں کی روانگی شروع ہو جائے گی ۔ پاکستان ریلوے مسافروں سے معذرت خواہ ہے کہ انہیں حادثے کے باعث پریشانی اٹھانا پڑی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللہ نے حادثے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، حادثے میں 100 سے زیادہ زخمیوں میں سے 50 سندھ اور پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.