پاکستان

عمران خان پرکرپشن کا الزام،شازیہ مری نےسوال اُٹھا دیا

شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کوسب سے بڑا کرپٹ قراردے دیا

عمران خان پرکرپشن کا الزام،شازیہ مری نےسوال اُٹھا دیا، پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کوسب سے بڑا کرپٹ قراردے دیا۔ میڈیا سےگفتگوکےدوران شازیہ مری نےکہا کہ عمران خان سب سےبڑے کرپٹ ہیں،ان کےجھوٹ کا پلندہ اب بےنقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ بند کمروں میں عالمی مالیاتی ادارے سےڈیل ہورہی ہے،آئی ایم ایف سےبند کمروں میں معاملات طےنہ کیے جائیں۔ پی پی رہنما نےمزید کہا کہ عمران خان مہنگائی اورکرپشن ختم کرنے کا کہتےتھےاوروہ اپنےدعویٰ کےمطابق اسےختم نہ کرسکے۔ اُن کا کہنا تھاکہ اب یہ حکومت پریس کانفرنس کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، ان کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہوگیا ہے، قرضے لینے کے حوالے سے آئین کی متواتر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

شازیہ مری نے یہ بھی استفسار کیا کہ جس گروتھ کا حکومتی ارکان دعویٰ کرتے ہیں وہ گروتھ کہاں ہورہی ہے؟ صرف گروتھ مہنگائی کی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو گروتھ ریٹ حکومت بتارہی ہے ہمیں اس کا یقین نہیں، یہ لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کر کہ بجٹ بنا رہے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہاکہ بند کمروں میں آئی ایم کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے، پاکستان کا سودا ہورہا ہے، آج عمران خان بتائیں ایک پاکستانی شہری کتنا مقروض ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.