پاکستان

حکومت امریکا کو اڈے دے چکی،مریم نواز نےثبوت پیش کردئیے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرکا کہناہےکہ عالمی میڈیا سےپتا چل رہا ہےکہ حکومت امریکا کواڈے دے چکی ہے

حکومت امریکا کو اڈے دے چکی،مریم نواز نےثبوت پیش کردئیے، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہناہےکہ عالمی میڈیا سےپتا چل رہا ہےکہ حکومت امریکا کواڈے دے چکی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سےغیررسمی گفتگوکرتےہوئےمریم نوازنےکہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پرہیں، سب کا ایک ہی نظریہ ہے اورپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہےجونوازشریف کا ہے۔

انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے،میرا نہیں خیال کہ پیپلزپارٹی کےمعاملےپراب بات چیت کرنی چاہیے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا سےپتا چل رہا ہےکہ حکومت امریکا کوفضائی اڈے دے چکی ہے۔ ایک سوال کےجواب میں مریم نوازنےکہا کہ اداروں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکےلیےاستعمال کیا جاتا ہےاوراداروں کےاستعمال کےمتعلق بشیرمیمن کا بیان موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.