پاکستان

لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ضمانت منظور

سیشن عدالت نےآج جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جسےبعد میں سنایا گیا

لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ضمانت منظور,لاہورکی سیشن عدالت نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کےرکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ضمانت کی درخواست منظورکرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نےریاست مخالف بیان دینےکےالزام کےمقدمےمیں درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ سیشن عدالت نےآج جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جسےبعد میں سنایا گیا۔ عدالت نےجاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظورکرلی اوررہائی کیلئےدو،دو لاکھ کےمچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ جاوید لطیف کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پرکل چارسماعتیں ہوئیں جبکہ انہیں 27 اپریل کوگرفتارکیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.