پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں کس نے دیں اور پس پردہ حقائق کیا تھے؟ تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر، سنسنی پھیل گئی

میری جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تھی کسی لابی کا حصہ ہوں نہ میرے کاروباری مفادات ہیں شوگرمافیانے منافع چھپاکر ٹیکس چرایا

وزیراعظم عمران خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں کس نے دیں اور پس پردہ حقائق کیا تھے؟ تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ابتدا میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی تو شوگر مافیا نے دھمکی دی اگر تم تفتیش کرو گے تو ہم چینی غائب کردیں گے اور قیمت مزید اوپر چلی جائے گی، یہ کام بہت مشکل تھا کیونکہ سب طاقتور ایک ہی قطار میں بیٹھے ہیں جوتمام جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ حکمرانوں کی کرپشن ملکی تباہی کا سبب ہے، بدقسمتی سے ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں مگر میں کسی مافیاکو پینے نہیں دوں گا، کسانوں کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے زرعی شعبہ اس ملک کو کم مدت میں انتہائی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔کاشتکاروں کو نئی چینی ٹیکنالوجی دیں گے مہنگی بجلی کی وجہ پچھلی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے معاہدے ہیں اگر ہم قیمتیں نہیں بڑھاتے تو گردشی قرضے بڑھ جاتے ہیں اور قیمت میں اضافہ کرتے ہیں تو صنعتکار اور کسان شور مچاتے ہیں۔لائیو اسٹاک میں بھی بے پناہ بہتری کی گنجائش موجود ہے انڈسٹری پاکستان کیلئے بہت ضروری ہیاس کے بغیر ہم قرضے واپس نہیں کر سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.