پاکستان

عمران خان اور چیئرمین نیب کے سہولت کاروں کے خلاف کیا واردات ڈالی جائے گی؟ مریم نواز نے ہنگامہ خیز بیان جاری کر دیا

چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں،ایک کو ہٹا دیں دوسرے کو لگا دیں، چیئرمین کی طرح عمران خان کا آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا

عمران خان اور چیئرمین نیب کے سہولت کاروں کے خلاف کیا واردات ڈالی جائے گی؟ مریم نواز نے ہنگامہ خیز بیان جاری کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کی طرح عمران خان کا آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا، احتساب آلہ کار بننے والوں کا بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا موقف نوازشریف والا ہی ہے،پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، عالمی میڈیا سے پتا چل رہاہے حکومت امریکہ کو فضائی اڈے دے چکی ہے، امریکہ کو اڈے خفیہ مذاکرات سے نہیں مل سکتے،تردید بھی نہیں آئی۔ مریم نواز کا کہناتھا کہ پاکستان میں امریکہ کو اڈے دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں،ایک کو ہٹا دیں دوسرے کو لگا دیں، چیئرمین نیب کی طرح عمران خان کا آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا، احتساب آلہ کار بننے والوں کا بھی ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.