پاکستان

خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید احمد کے دور وزارت میں ریلوے کے حالات کیا تھے؟ حادثات کس کے دور میں زیادہ ہوئے؟ تہلکہ خیز رپورٹ آگئی

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دورمیں ریلوے نے ترقی کی جبکہ شیخ رشید کے دور میں ریلوے ترقی کی بجائے تنزلی کاشکار رہا

خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید احمد کے دور وزارت میں ریلوے کے حالات کیا تھے؟ حادثات کس کے دور میں زیادہ ہوئے؟ تہلکہ خیز رپورٹ آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ریاض فتیانہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس میں،سینیٹر مشاہدحسین سید،اقبال احمد خان کے علاوہ وزارت ریلوے کے اعلی حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے ریلوے حادثات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیاجبکہ ڈھرکی حادثے میں شہید وزخمیوں کی جلد معاوضہ و تمام سہولیات دینے کی ہدایت کردی۔ریاض فتیانہ نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کے دور میں ریلوے میں ترقی ہوئی شیخ رشید کے دور میں ریلوے تنزلی کاشکارہوئی اب دوبارہ وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی اس کو ٹریک پر لارہی ہے اعظم سواتی نے بتایاکہ اس سال ہماراٹارگت 50ارب روپے ہے۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ گوادر میں ریلوے نے ادائیگی زیادہ زمین کی کی جبکہ زمین کم دی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دورمیں ریلوے نے ترقی کی جبکہ شیخ رشید کے دور میں ریلوے ترقی کی بجائے تنزلی کاشکار رہا،وزیرریلوے اعظم سواتی کو ریلوے کودوبارہ پٹری پر ڈالنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کمیٹی نے وزارت ریلوے سے 2017سے اب تک ہونے والے حادثات،وجوہات،انکوائری رپورٹس اور سفارشات سے متعلق عملدرآمد رپورٹ2ماہ کے اندرطلب کرلی،کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ریلوے ٹرینوں کی انشورنش کرائی جائے ریلوے لائنوں کے ساتھ زمین کومقامی لوگوں کودیاجائے تاکہ وہ وہاں درخت لگائیں دس سال بعد مقامی افراد 50فیصد درخت کاٹ کرلے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.