پاکستان

آزاد کشمیر الیکشن کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری

 مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔

پارلیمانی بورڈ کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق ایل اے 1 میر پور سے چوہدری مسعود خالد، ایل اے 2 سے مظہر انقلابی، ایل اے 3 سے چوہدری سعید، ایل اے 4 سے چوہدری رخسار ، ایل اے 5 بھمبھر سے کرنل ر یٹائرڈ وقار احمد پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ایل اے 6 سے راجہ مقصود ، ایل اے 7 سے چوہدری طارق فاروق ، ایل اے 8 سے ذوالفقار علی، ایل اے 11 سے راجہ نصیر، ایل اے 12 سے راجہ ریاست، ایل اے 13 سے راجہ ایاز ، ایل اے 14 باغ سے راجہ افتخار ایوب، اور  ایل اے 15 سے مشتاق احمد منہاس ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ ایل اے 16 سے سردار امیر اکبر خان ،  ایل اے 17 سے چوہدری محمد عزیز،  ایل اے 18 پونچھ سے چوہدری محمد یاسین گلشن، ایل اے 19 سے سردار امیر الطاف خاں، ایل اے 20 سے عبد الرشید خاں اور ایل اے 23 سے ڈاکٹر نجیب نقی خاں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.