پاکستان

قادر مندوخیل کے منہ پر تھپڑ اس لئے مارا کیونکہ۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے وجہ بتادی

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ نجی شو میں ہونے والے واقعہ کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وقفے کے دوران قادرمندوخیل نے میرے خلاف فحش زبان استعمال کی، غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے ‏غلیظ گالیاں دی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں۔ قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔معاون خصوصی نے نجی ٹی وی سے درخواست کی ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں۔ قادر مندوخیل کی بدکلامی اور بدتمیزی پر اپنے دفاع میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.