پاکستان

عوام کو لوڈ شیڈنگ سےچھٹکارہ کب ملےگا؟وزیرتوانائی نے بتادیا

حماد اظہر نےکل تک بجلی لوڈ شیڈنگ سےچھٹکارا پانےکی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

عوام کو لوڈ شیڈنگ سےچھٹکارہ کب ملےگا؟وزیرتوانائی نے بتادیا، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کل تک بجلی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا پانے کی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ  اس وقت طلب کے مقابلے میں صرف 593 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس پر کل تک قابو پالیں گے ۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام بلبلا اٹھے ہیں ۔ بجلی کی بندش سے نہ صرف عوام پنکھوں کی سہولت سے محروم ہوئے ہیں بلکہ پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے ہیں ۔

چمن کے شہری علاقوں میں  بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ قریب 18 گھنٹے ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 20 گھنٹوں تک پہنچ گئی ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام کی مشکلات بے حد بڑھ چکی ہیں ۔ ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی کی طلب میں اجافے اور رسد میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.