پاکستان

پاکستان سےپولیوکا مکمل خاتمہ، آرمی چیف نے واضح کردیا

اس موقع پرکرسٹوفرایلیس نےکہا کہ پاک فوج نےقومی انسداد پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیا

پاکستان سےپولیوکا مکمل خاتمہ، آرمی چیف نے واضح کردیا،آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری بیان کے مطابق بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوَنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کےصدرکرسٹوفرایلیس نےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات کی، جس میں پاکستان سےپولیوکےخاتمےکےحوالےسےامورپربات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نےملینڈا اینڈ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سےپولیوکےخاتمہ کی کوششوں کوسراہا اورفاؤنڈیشن کو پاک فوج کی جانب سے مسلسل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان سےپولیوکا خاتمہ قومی کازاورقومی کوشش ہے۔

اس موقع پر کرسٹوفر ایلیس نے کہا کہ پاک فوج نے قومی انسداد پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاک فوج نے رواں  سال ملک بھر میں پولیو مہم کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے بذریعہ کمیونٹی، بااثر افراد آگہی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کےلیے خلاف بھی کامیاب مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.