پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بجٹ 2022-2021ء، حکومت عوام سے سال بھر میں کتنا ٹیکس وصول کرے گی اور کتنا ریلیف دیا جائے گا؟ اندرونی کہانی کا پردہ فاش ہوگیا

کوشش کی جائے گی کہ رواں مالی سال کے اختتام پر ٹیکس وصولیاں 4700 ارب روپے سے تجاوز کرجائیں: ایف بی آر

بجٹ 2022-2021ء، حکومت عوام سے سال بھر میں کتنا ٹیکس وصول کرے گی اور کتنا ریلیف دیا جائے گا؟ اندرونی کہانی کا پردہ فاش ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4717 ارب روپے سے کم کرکے 4691 ارب روپے مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21 کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر پھر سے نظر ثانی کرتے ہوئے مزید 26 ارب روپے کی کمی کردی ہے، اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4717 ارب روپے سے کم کرکے 4691 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ رواں مالی سال کے اختتام پر ٹیکس وصولیاں 4700 ارب روپے سے تجاوز کرجائیں، رواں مالی سال کیلئے انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کے ہدف میں کمی کی گئی ہے، اور سیلز ٹیکس اورورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میں وصولیوں کا ہدف بڑھا دیا گیا ہے، ورکرز پرافٹ شراکتداری فنڈ اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں وصولیوں کے اہداف میں کمی کردی گئی ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال2020-21 میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4963 ارب روپے مقرر کیا تھا، لیکن پھر نظر ثانی کرتے ہوئے246 ارب روپے کی کمی کے ساتھ 4717 ارب روپے کیا گیا تھا جس میں اب مزید 26 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.