پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار اچانک کیوں بند ہوئی، ملک بھر میں اچانک بجلی کا شارٹ فال کہاں تک پہنچ گیا؟ حکومتی نا اہلی کی حقیقت کھل گئی

تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداواربند ہوگئی جس کی وجہ سے مشینری کوبھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار اچانک کیوں بند ہوئی، ملک بھر میں اچانک بجلی کا شارٹ فال کہاں تک پہنچ گیا؟ حکومتی نا اہلی کی حقیقت کھل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا جس کے باعث شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کئی کئی گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔ بجلی بحران کی وجہ سے لاہور کے علاوہ اسلام آباد، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اسلام آبادکے سیکٹر جی 6 ون تھری میں بھی رات گئے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جب کہ پشاور کے نواحی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ کراچی میں بھی بجلی کی طویل بندش معمول کی بات بن گئی ہے اور شہر میں رات گئے بھی کئی علاقوں میں 4 گھنٹے تک بجلی معطل رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا مجموعی شارٹ فال 7 سے 8 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلاہائیڈل پاور اسٹیشن کے مزید 2 یونٹس سے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے، پیک آورز میں پن بجلی کی پیداوار تقریبا 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداواربند ہوگئی جس کی وجہ سے مشینری کوبھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ تربیلا سے بجلی کی پیداوار آنے میں وقت لگے گا اور بجلی کے شارٹ فال کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، لاہور کی گنجان آبادیوں میں بجلی کی بندش کا زیادہ سامنا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق لیسکو میں بجلی کی طلب 5 ہزارمیگا واٹ سے تجاوز کرگئی اور بجلی کی سپلائی 4 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے جب کہ شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیاہے جس کی وجہ سے دیہات اور چھوٹے شہروں میں بجلی فراہمی کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.