پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک کی معاشی ترقی کے لئے تاجر برادری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ……………………؟ آرمی چیف کا شاندار بیان سامنے آگیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی معاشی بہتری کے لیے کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

ملک کی معاشی ترقی کے لئے تاجر برادری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ……………………؟ آرمی چیف کا شاندار بیان سامنے آگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا اور پاک فوج کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے پاکستان میں معاشی خوشحالی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کے اعلی کاروباری شخصیات کے وفد نے کراچی کے کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات کی تھی اور انہیں گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس، کراچی میں زمین کی لاگت میں اضافے، برآمدات اور پیداوار میں دشواریوں سمیت کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کاروباری برادری کو یہ یقین دہانی آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کرائی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے اراکین نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے تاجروں سے پاکستان میں تجارتی اور صنعتی مراکز کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی معاشی ماحول کے ارتقا میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.