پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس، بلاول بھٹو زرداری حکومت پر برس پڑے، این آر او کے متعلق بڑی بات کہہ دی

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا سب چاہتے ہیں، اس کے لیے آپ کو ہمیں ساتھ لیکر چلنا ہوگا، زبردستی بل پاس نہیں ہوسکتا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران عمران خان حکومت پر برس پڑے اور این آر او کے متعلق بڑی کہہ دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بلاول نے حکومتی ارکان سے کہا کہ اگر آپ ہمیں سنیں گے نہیں، بولنے نہیں دیں گے اور بل پڑھنے تک نہ دیں گے تو یہ زیادتی ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا سب چاہتے ہیں، اس کے لیے آپ کو ہمیں ساتھ لیکر چلنا ہوگا، زبردستی بل پاس نہیں ہوسکتا، اگر آپ ہم سے بات کریں تو ہم آپ کی معاونت کریں گے۔خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی نے پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مثر بنانے کے لیے حقِ نظرثانی کا بل آرڈیننس 2020 منظور کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.