پاکستان

"آپ تنگ کرتے ہیں”۔۔۔ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری برہم ہوگئے۔

ڈپٹی اسپیکر نےکورم کی نشاندہی کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ آپ تنگ کرتے ہیں ، ابھی گنتی ہوئی ہے۔کورم کی نشاندہی مسترد ہونے پر اپوزیشن ارکان نے اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ کرلیا اورکورم کورم کے نعرے لگائے۔ اسی دوران  اپوزیشن کے شور شرابے میں انتخابات ایکٹ 2017 میں دوسری ترمیم کا بل منظورکرلیا گیا۔

 اپوزیشن کی طرف سےکورم کی نشاندہی نظرانداز کرنے پر مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.