پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیاسی طور پر مریم نواز کا نہیں بلکہ میاں شہباز شریف کا مستقبل ہے کیونکہ وہ ………………؟ وفاقی وزیر اسد عمر نے سنسنی پھیلا دی

مریم نواز کی باتیں بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہیں وہ بلیک میلنگ کر رہی ہیں جبکہ شہباز شریف مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں

سیاسی طور پر مریم نواز کا نہیں بلکہ میاں شہباز شریف کا مستقبل ہے کیونکہ وہ ………………؟ وفاقی وزیر اسد عمر نے سنسنی پھیلا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلیک میلنگ کرنا پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔مریم نواز کے مطابق مرضی کے فیصلے نہیں ہوں گے بلیک میل کروں گی، نواز شریف اور مریم نواز نظام سے باہر ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کا کوئی مستقبل نہیں تاہم شہباز شریف کا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی باتیں بھارت کو پسند ہیں اور ان کا بیانیہ بھارت کو سوٹ کرتا ہے۔اور وہ خوش ہوتا ہے، بھارت تو یہی چاہتا ہے پاکستان ادارے بدنام ہوں۔وفاقی وزیر نے مزیہد کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے علی ظفر کی ذمہ داری لگائی۔ جہانگیر ترین کے معاملے ہر تحقیقایبتی ٹیم اپنا کام کر رہی ہے مجھے نہیں معلوم جہانگیر ترین کو کون سے راز معلوم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیٹف کے حوالے سے اچھی امید ہے۔حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت انشاللہ گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اور پی پی ان کا ہدف بھی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.