پاکستان

قومی اسمبلی میں بجٹ کے دوران اپوزیشن کا شور، فواد چوہدری نے کھری کھری سنا دیں

مالی سال 22-2021 کے حوالے سے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ بجٹ کو پڑھ کر تجاویز دے، بجٹ پر 10، 15 دن بحث چلنی ہے

قومی اسمبلی میں بجٹ کے دوران اپوزیشن کا شور، فواد چوہدری نے کھری کھری سنا دیں‘ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بجٹ پڑھ کر اپنی تجاویز دے، شور شرابہ تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے مالی سال 22-2021 کے حوالے سے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ بجٹ کو پڑھ کر تجاویز دے، بجٹ پر 10، 15 دن بحث چلنی ہے۔ اس سے قبل ایک اور بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الحمد للہ، پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں،طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر اعتماد کی وجہ سیسیاسی و معاشی استحکام ممکن ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکہتے ہیں کہ بجٹ آرام سے منظور ہو جائیگا،اپوزیشن اکٹھی نہیں ہے اور اپنا رونا رو رہی ہے، ہم نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کا مقدمہ لڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.