پاکستان

شوکت ترین نے وفاقی بجٹ کے دوران تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزار487 ارب روپے رکھا گیا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ کیا جارہا ہے

شوکت ترین نے وفاقی بجٹ کے دوران تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیر کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں شور شرابا شروع کردیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزار487 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، طاقتور گروپس کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے گا، مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کی جارہی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال برائے 22-2021 کا بجٹ تقریبا 8 ہزار ارب روپے کا ہے جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جو رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی ملکی ترقیاتی بجٹ کا حجم 2 ہزار 105 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، سول گورنمنٹ کے لیے 510 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے جو رواں مالی سال 488 ارب روپے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.