پاکستان

روس نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پاکستانی چاول کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی

روسی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی ڈھائی ملین ٹن کی مارکیٹ ہے اور پاکستان 140 ممالک کو چاول برآمد کررہا ہے

روس نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پاکستانی چاول کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی‘ اس بات کا دعویٰ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخر امام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخر امام نے کہا کہ پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی 2 سال پہلے معیار میں فرق آنے پر لگائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روسی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی ڈھائی ملین ٹن کی مارکیٹ ہے اور پاکستان 140 ممالک کو چاول برآمد کررہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر روس نے 4 فرموں کواجازت دی ہے اور روسی حکام کے معائنے کے بعد مزید کمپنیوں کو اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.