پاکستان

بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں اچانک آگ کیسے لگ گئی، سچ سامنے آگیا

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش بھی کی

کراچی میں بلاول ہاؤس میں واقع میڈیا سیل میں اچانک آگ کیسے لگ گئی اور ااس کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا تہلکہ مچا دینے والا سچ سب کے سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلاول ہاؤس میں واقع میڈیا سیل میں آگ لگ گئی جس پر 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر شہرکے مختلف مراکز سے آگ بجھانے والا عملہ اور 6 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے اور 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

آتشزدگی کے دوران میڈیا سیل میں رکھے آگ بجھانے والے سلینڈر بھی دھماکے سے پھٹ گئے،پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش بھی کی، آتشزدگی سے بلاول ہاوس میڈیا سیل کے کانفرنس ہال، آرکائیو ہاس، میٹنگ روم اور اسٹور روم کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.