پاکستان

گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی

وفاقی حکومت نے گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی کر دیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کیا۔بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ  گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کرا دی ہے۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ برائے سال 2020-21 پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیم کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.