پاکستان

بجٹ 2022: موبائل فون سستا، کالز مہنگی

حکومت نے وفاقی بجٹ 22-2021 میں موبائل فون پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی جبکہ فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز دی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ 22-2021 میں کہا گیا کہ موبائل سروسز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس شرح 12.5 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ عام شہری پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے تجویز ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے اس شرح کو کم کرکے 10 فیصد کردیا جائے۔شوکت ترین نے کہا کہ اس کو بتدریج 8 فیصد تک کم کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ چند برس سے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں بہت ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے ’جائز‘ حد تک ریونیو حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریونیو حاصل کرنے کے لیے 3 منٹ سے زائد جاری کال رہنے والی کال، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس یپغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.