پاکستان

ایف آئی اے نےایک بارپھرشریف برادران کوجھٹکا دیدیا

منی لانڈرنگ کیس سےمتعلق نوازشریف نےشہبازشریف کوایف آئی اے میں پیش ہونےکی ہدایت کردی

ایف آئی اے نےایک بارپھرشریف برادران کوجھٹکا دیدیا،ایف آئی اے میں پیشی کے معاملے سے متعلق شہبازشریف اورپارٹی قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایف آئی اے میں پیشی کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس کے بعد نواز شریف نے شہبازشریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنزکواستعمال کرنے کی ہدایت دی۔

نوازشریف نے ہدایت کی کہ چینی اسیکنڈل میں ایف آئی کی طلبی پرپارلیمنٹ اورہرفورم پر بھرپور مذمت کریں، چینی اسکینڈل میں میرا کوئی کردارہی نہیں ہے اس لئے مجھے بلانے کا مقصد ہی نہیں بنتا جس پرشہبازشریف نے کہا کہ نیب بھی اس حوالے سے تحقیقات کر چکا ہے لیکن میرے خلاف کچھ نہیں ڈھونڈ سکا، جوبھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کیا جائے گا۔

پارٹی قائد کی ہدایت کے بعد شہبازشریف نے ایف آئی اے کی طلبی پرقانونی ٹیم سے مشاورت کی جس پرقانونی ٹیم نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.